ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اروند کجریوال نے کہا ؛ 2019 کا الیکشن عوام بمقابلہ مودی ہونے والا ہے: جسٹس برج گوپال لویا کی پر اسرار موت پر فوری جانچ کا مطالبہ

اروند کجریوال نے کہا ؛ 2019 کا الیکشن عوام بمقابلہ مودی ہونے والا ہے: جسٹس برج گوپال لویا کی پر اسرار موت پر فوری جانچ کا مطالبہ

Sun, 26 Nov 2017 01:14:36    S.O. News Service

نئی دہلی25نومبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا ) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دعوی کیا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں اپوزیشن کی دعویداری کافی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کا الیکشن عوام اور مودی کے درمیان ہوگا ۔کجریوال نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی اور ممتا بنرجی کی ترنمول جیسی پارٹیوں میں مودی حکومت کو 2019 میں چیلنج کرنے کا کافی دم خم موجود ہے ۔

سوشل میڈیا کے بارے میں ایک کتاب کے رسم اجرا کی تقریب کے دوران سابق مرکزی وزیر ارون شوری کے ساتھ پلیٹ فارم اشتراک کرتے ہوئے کجریوال نے نجی ٹی وی NDTV سے بات چیت میں کہا کہ جی ایس ٹی اورنوٹ بندی نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے تاجروں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ ملک کے اندر مختلف مسائل پر لوگوں میں کافی عدم اطمینان اور غصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گائے اور پدماوتی جیسے غیر ضروری مسائل کو اچھالا جا سکتا ہے، لیکن جب عام لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہو، تو ایسے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔جسٹس برج گوپال لویا کی پر اسرار موت کے بارے میں کجریوال نے منصفانہ طور پر فوری جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہیں سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد کی پر زور وکالت کی۔ شوری نے کہا کہ اگرہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں بحران ہے تو پھر ہمیں متحد ہونا لازمی ہے اس کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے ۔


Share: